🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة ص
وَ عِنۡدَہُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ اَتۡرَابٌ ﴿۵۲﴾
اور ان کے پاس نگاہ نیچے رکھنے والی ہم عمر عورتیں ہوں گی۔[52]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 52تا54) {وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ اَتْرَابٌ …:} یعنی جن کی نظریں اپنے خاوندوں سے آگے بڑھنے والی نہیں ہوں گی۔ { اَتْرَابٌ تِرْبٌ} کی جمع ہے جو {تُرَابٌ} (مٹی) سے مشتق ہے، ہم عمر جو بچپن میں مل کر مٹی کے ساتھ کھیلتے رہے ہوں۔ یعنی وہ بیویاں خاوندوں کی ہم عمر اور ہم مزاج ہوں گی۔