🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة غافر/مومن
وَ قَالَ الَّذِیۡۤ اٰمَنَ یٰقَوۡمِ اتَّبِعُوۡنِ اَہۡدِکُمۡ سَبِیۡلَ الرَّشَادِ ﴿ۚ۳۸﴾
اور اس شخص نے کہا جو ایمان لایا تھا، اے میری قوم! میرے پیچھے چلو، میں تمھیں بھلائی کا راستہ بتاؤں گا۔[38]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 38) {وَ قَالَ الَّذِيْۤ اٰمَنَ يٰقَوْمِ اتَّبِعُوْنِ …:} مرد مومن نے فرعون کے استہزا سے صرفِ نظر کرتے ہوئے قوم کو نصیحت جاری رکھی اور کہا کہ اے میری قوم! {” سَبِيْلَ الرَّشَادِ “} (بھلائی کا راستہ) وہ نہیں جو فرعون بتلاتا ہے، بلکہ تم میری بات مانو، میں تمھیں بھلائی کا راستہ بتاتا ہوں۔