🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة القمر
وَّ فَجَّرۡنَا الۡاَرۡضَ عُیُوۡنًا فَالۡتَقَی الۡمَآءُ عَلٰۤی اَمۡرٍ قَدۡ قُدِرَ ﴿ۚ۱۲﴾
اور زمین کو چشموں کے ساتھ پھاڑ دیا، تو تمام پانی مل (کر ایک ہو) گیا، اس کام کے لیے جو طے ہو چکا تھا۔[12]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 12) ➊ {وَ فَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُيُوْنًا:} یعنی ہم نے زمین کو پانی کے ساتھ اس طرح پھاڑا کہ وہ ساری کی ساری چشمے بن گئی۔

➋ { فَالْتَقَى الْمَآءُ عَلٰۤى اَمْرٍ قَدْ قُدِرَ:} یعنی زمین اور آسمان کا پانی مل کر ایک ہو گیا، اس کام کے لیے جو طے کر دیا گیا تھا۔ مراد قومِ نوح کی ہلاکت ہے۔