🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الواقعة
اِنَّ ہٰذَا لَہُوَ حَقُّ الۡیَقِیۡنِ ﴿ۚ۹۵﴾
بلا شبہ یقینا یہی ہے وہ سچ جو یقینی ہے۔[95]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 96،95){ اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِيْنِ …: حَقُّ } موصوف ہے جو اپنی صفت { الْيَقِيْنِ } کی طرف مضاف ہے، یعنی یہ ایسی ثابت شدہ بات اور ایسا سچ ہے جو یقینی ہے۔ ان دونوں آیات کے لیے دیکھیے سورۂ حاقہ کی آخری دو آیات کی تفسیر۔