🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الواقعة
اِنَّ ہٰذَا لَہُوَ حَقُّ الۡیَقِیۡنِ ﴿ۚ۹۵﴾
بلا شبہ یقینا یہی ہے وہ سچ جو یقینی ہے۔[95]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
95۔ یہ سب کچھ یقیناً حق [43] ہے
[43] یعنی جس طرح موت ایک اٹل حقیقت ہے اور تم اس حقیقت کو غیر حقیقت بنانے پر قادر نہیں ہو سکتے۔ اسی طرح ﴿مُقَّرَبِيْنَ﴾ ﴿أصْحَابُ الْيَمِيْنِ﴾ اور ﴿أصْحَاب الشِّمَالِ﴾ کا بتایا ہوا انجام بھی ایک ٹھوس حقیقت ہے۔ اگر تم اسے جھٹلاتے بھی ہو تو اس طرح نہ وہ ٹل سکتی ہے نہ بدل سکتی ہے۔ لہٰذا خواہ مخواہ شبہات پیدا کر کے اپنے آپ کو دھوکا نہ دو۔ بلکہ آنے والے وقت کی تیاری کرو۔