🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الحاقة
لَّا یَاۡکُلُہٗۤ اِلَّا الۡخَاطِـُٔوۡنَ ﴿٪۳۷﴾
جسے گناہ گاروں کے سوا کوئی نہیں کھاتا۔[37]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 37) {لَا يَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِـُٔوْنَ: الْخَاطِـُٔوْنَ خَاطِیٌ} کی جمع ہے، جو جان بوجھ کر نادرست کام کرے، جیسے فرمایا: «اِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطْاً كَبِيْرًا» ‏‏‏‏ [ بني إسرائیل: ۳۱ ] بے شک ان کا قتل ہمیشہ سے بہت بڑا گناہ ہے۔ اگر کسی سے قصد و ارادہ کے بغیر نادرست کام ہو جائے تو وہ {مخطي} ہے۔ (المفردات و التسہیل)