🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة النبأ
لَا یَذُوۡقُوۡنَ فِیۡہَا بَرۡدًا وَّ لَا شَرَابًا ﴿ۙ۲۴﴾
نہ اس میں کوئی ٹھنڈ چکھیں گے اور نہ کوئی پینے کی چیز۔[24]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 24تا26){ لَا يَذُوْقُوْنَ فِيْهَا بَرْدًا …: حَمِيْمًا } اور{ غَسَّاقًا } کی تشریح کے لیے دیکھیے سورۂ ص (۵۷) کی تفسیر۔ { بَرْدًا } سے مراد خوش گوار ٹھنڈک ہے۔ جہنم میں ایک طبقہ زمہریر بھی ہے جہاں بے انتہا سردی ہے، اسے مزے کی ٹھنڈک نہیں کہہ سکتے۔ (وحیدی)