🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الانشقاق
وَ الَّیۡلِ وَ مَا وَسَقَ ﴿ۙ۱۷﴾
اور رات کی اور اس چیز کی جسے وہ جمع کرتی ہے![17]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 17) {وَ الَّيْلِ وَ مَا وَسَقَ: وَسَقَ } (ض) جمع کرنا اور اٹھا لینا۔ ساٹھ(۶۰) صاع غلے کا ایک وسق ہوتا ہے، اسے وسق کہنے کی وجہ یہی ہے کہ وہ غلے کی خاصی مقدار جمع کیے ہوتا ہے۔ { وَ مَا وَسَقَ } کے عموم میں تمام آدمی اور جانور آجاتے ہیں، کیونکہ وہ سب دن بھر چلنے پھرنے کے بعد رات کو آرام کے لیے اپنے اپنے ٹھکانے پر جمع ہو جاتے ہیں۔