🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الليل
اِنَّ سَعۡیَکُمۡ لَشَتّٰی ؕ﴿۴﴾
بے شک تمھاری کوشش یقینا مختلف ہے۔[4]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 4){ اِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتّٰى:} یعنی جس طرح رات دن اور نر و مادہ مخلوقات میں باہمی اختلاف اور تضادہے اسی طرح تمھاری کوششوں اور تمھارے اعمال میں بھی اختلاف ہے، پھر ان کا نتیجہ اور جزا و سزا بھی الگ الگ ہے۔