🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة العاديات
فَالۡمُوۡرِیٰتِ قَدۡحًا ۙ﴿۲﴾
پھر جو سم مار کر چنگاریاں نکالنے والے ہیں![2]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 2){ فَالْمُوْرِيٰتِ قَدْحًا:”أَوْرٰي يُؤْرِيْ إِيْرَاءً“} (افعال) چقماق (پتھر) سے آگ نکالنا۔ {”قَدَحَ يَقْدَحُ قَدْحًا“ } (ف) آگ نکالنے کے لیے پتھر پر پتھر مارنا ہے، مراد سم مارنا ہے۔ تیز دوڑتے ہوئے ان کے سم پتھروں پر پڑتے ہیں تو ان میں سے چنگاریاں نکلتی ہیں۔