[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر[1]جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا[2]اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائی[3]اور جس نے تازه گھاس پیدا کی[4]پھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاه کوڑا کر دیا[5] ......
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو[1]جس نے (انسان کو) بنایا پھر (اس کے اعضاء کو) درست کیا[2]اور جس نے (اس کا) اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا[3]اور جس نے چارہ اگایا[4]پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا[5] ......
[ترجمہ عبدالسلام بن محمد]
اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو سب سے بلند ہے۔[1]وہ جس نے پیدا کیا، پس درست بنایا۔[2]اور وہ جس نے اندازہ ٹھہرایا، پھر ہدایت کی ۔[3]اور وہ جس نے چارا اگایا۔[4]پھر اس نے اسے سیاہ کوڑا کرکٹ کر دیا ۔[5] ......