یا انھوں نے زمین سے کوئی معبود بنا لیے ہیں، جو زندہ کریں گے۔[21]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
21۔ کیا انہوں نے زمین میں ایسے الٰہ بنا رکھے ہیں جو انھیں (عذاب الٰہی سے مر جانے کے بعد) زندہ [17] اٹھا کریں گے؟
[17] الٰہ وہی ہو سکتا ہے جو زندگی بخشے:۔
﴿يَنْشُرُوْنَ﴾ کا مطلب ہے کسی بے جان چیز میں روح پھونک کر اسے زندہ کرنا، جلا دینا، اس لحاظ سے اس جملہ کے دو مطلب ہو سکتے ہیں۔ ایک تو وہ ہے جو ترجمہ میں بیان کیا گیا ہے کہ آیا ان کے معبودوں میں یہ طاقت ہے کہ جب وہ عذاب الٰہی سے ہلاک ہو جائیں تو ان کے معبود انھیں دوبارہ زندہ کر دکھائیں۔ اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ کیا ان میں یہ طاقت ہے کہ وہ کسی بھی مادہ اور بے جان چیز میں روح پھونک کر اسے زندہ بنا دیں۔ اور اگر وہ یہ کام نہیں کر سکتے تو پھر وہ الٰہ کیسے بن سکتے ہیں؟