🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة المؤمنون
وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰی قَوۡمِہٖ فَقَالَ یٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ اِلٰہٍ غَیۡرُہٗ ؕ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿۲۳﴾
اور بلاشبہ یقینا ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا تو اس نے کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمھارا کوئی بھی معبود نہیں، تو کیا تم ڈرتے نہیں؟[23]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
23۔ ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا تو اس نے کہا (اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو جس کے بغیر تمہارا کوئی الٰہ نہیں۔ کیا تم [26] ڈرتے نہیں؟
[26] حضرت نوحؑ کے واقعات پہلے سورۃ اعراف حاشیہ نمبر 61 تا 64، سورۃ یونس حاشیہ نمبر 84، اور سورۃ ہود حاشیہ نمبر 34 تا 53 میں گزر چکے ہیں۔ وہ بھی پیش نظر رکھے جائیں۔