🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الشعراء
وَ اجۡعَلۡنِیۡ مِنۡ وَّرَثَۃِ جَنَّۃِ النَّعِیۡمِ ﴿ۙ۸۵﴾
اور مجھے نعمت کی جنت کے وارثوں میں سے بنا۔[85]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
85۔ اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں [61] میں شامل فرما
[61] وارث تو وہ اس لحاظ سے ہوں گے کہ ان کے جد امجد کا اصل مسکن جنت ہی تھا۔ اور جنت کے وارث صالحین ہی ہوں گے۔ جن کے ساتھ ملانے کے لئے حضرت ابراہیمؑ دعا فرما رہے ہیں۔