🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة فصلت/حم السجده
وَ نَجَّیۡنَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ کَانُوۡا یَتَّقُوۡنَ ﴿٪۱۸﴾
اور ہم نے ان لوگوں کو بچا لیا جو ایمان لائے اور بچا کرتے تھے۔[18]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
18۔ اور ہم نے ان لوگوں کو (اس عذاب سے) بچا لیا جو ایمان [22] لائے اور (نافرمانی سے) بچتے رہے تھے۔
[22] یعنی سیدنا صالحؑ کو عذاب نازل ہونے سے پہلے ہجرت کا حکم دے دیا گیا تھا۔ چنانچہ آپ ایمانداروں کے ہمراہ جن کی تعداد ایک سو بیس کے لگ بھگ تھی، بحکم الٰہی ہجرت کر کے فلسطین کی طرف چلے گئے اور رملہ کے قریب جا کر آباد ہوئے۔ اسی مقام پر سیدنا صالحؑ نے وفات پائی۔