🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة النجم
ہٰذَا نَذِیۡرٌ مِّنَ النُّذُرِ الۡاُوۡلٰی ﴿۵۶﴾
یہ پہلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والا ہے۔[56]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
56۔ یہ (نبی) بھی پہلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والا [39] ہے۔
[39] یعنی کوئی نئی بات نہیں کہتا۔ تمہیں اپنے برے انجام سے بچ جانے کی طرف بلاتا ہے۔ سابقہ تمام انبیاء بھی اپنی قوموں کو یہی کچھ کہتے رہے ہیں۔