🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الواقعة
کَاَمۡثَالِ اللُّؤۡلُؤَ الۡمَکۡنُوۡنِ ﴿ۚ۲۳﴾
چھپا کر رکھے ہوئے موتیوں کی طرح۔[23]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
23۔ جیسے چھپا [12] کر رکھے ہوئے موتی
[12] تاکہ گرد و غبار سے ان کی آب و تاب ماند نہ پڑ جائے۔ جنت کی حوریں بھی اپنے حسن، دلکشی اور آب و تاب کے لحاظ سے قیمتی موتیوں سے کسی صورت کم نہ ہونگی لہٰذا ان کی حفاظت بھی ایسے ہی کی جائے گی جیسے زر و جواہر اور موتیوں کی۔