🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة النبأ
یَّوۡمَ یُنۡفَخُ فِی الصُّوۡرِ فَتَاۡتُوۡنَ اَفۡوَاجًا ﴿ۙ۱۸﴾
جس دن صور میں پھونکا جائے گا، تو تم فوج در فوج چلے آؤ گے۔[18]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
18۔ جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم فوج در فوج نکل [13] آؤ گے
[13] یہ دراصل نفخہ صور ثانی کے وقت ہو گا کہ لوگ اپنے جرائم کی بنا پر مختلف گروپوں میں بٹ جائیں گے اور اللہ کے حضور پیش ہو جائیں گے۔ فیصلہ کے دن کی مناسبت سے اس صورت حال کا ذکر پہلے کر دیا گیا ہے۔