🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة عبس
کَلَّاۤ اِنَّہَا تَذۡکِرَۃٌ ﴿ۚ۱۱﴾
ایسا ہرگز نہیں چاہیے، یہ (قرآن) تو ایک نصیحت ہے۔[11]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
11۔ ایسا ہرگز نہیں چاہیے [6] ۔ یہ (قرآن) تو ایک نصیحت ہے
[6] یعنی قرآن کی عزت و وقعت کا انحصار ایسے مغرور اور سر پھروں کے ماننے پر نہیں ہے۔ اگر یہ لوگ قرآن کی نصیحت پر عمل نہیں کرتے تو اپنا ہی نقصان کریں گے۔ قرآن کو ان کی کیا پروا ہو سکتی ہے اور نہ ہی آپ کو ایسے لوگوں کے پیچھے پڑنے کی ضرورت ہے۔