🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة العلق
اِنَّ اِلٰی رَبِّکَ الرُّجۡعٰی ؕ﴿۸﴾
یقیناتیرے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے۔[8]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
8۔ یقیناً (تجھے) اپنے پروردگار کی طرف لوٹنا [8] ہے
[8] ﴿رُجْعٰي﴾ بمعنی لوٹ کر واپس جانے کا مقام، یعنی انسان دنیا میں خواہ کتنی ہی سرکشی اختیار کر لے۔ بالآخر اسے اپنے پروردگار کے پاس جانا پڑے گا۔ اس وقت اسے معلوم ہو جائے گا کہ اس کی اس متکبرانہ روش کا انجام کیسا ہوتا ہے؟