🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة العاديات
اِنَّ رَبَّہُمۡ بِہِمۡ یَوۡمَئِذٍ لَّخَبِیۡرٌ ٪﴿۱۱﴾
بے شک ان کا رب اس دن ان کے متعلق یقینا خوب خبر رکھنے والا ہے۔[11]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
11۔ تو اس دن [11] ان کا پروردگار یقیناً ان سے پوری طرح با خبر ہو گا
[11] اللہ تو آج بھی، پہلے بھی اور اس وقت بھی یعنی ہر وقت بندوں کے اعمال سے پوری طرح واقف ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس دن تمام لوگوں کو اچھی طرح معلوم ہو جائے گا کہ اللہ دنیا کی زندگی میں بھی ان کے احوال سے پوری طرح باخبر تھا اور آج بھی پوری طرح با خبر ہے۔ لہٰذا کسی شخص کو انکار کی گنجائش نہ رہے گی۔