مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَابُ طَلَبِ الْإِسْنَادِ مِمَّنْ أَرْسَلَ .
جو شخص "" مرسل "" روایت بیان کرے، اُس سے سند کا مطالبہ کرنا
حدیث نمبر: 669
عَنْ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ قَالَ: قَامَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَوْ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ إِلَى الْحَسَنِ، فَقَالَ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، إِنَّا نَسْمَعُ مِنْكَ أَحَادِيثَ تُحَدِّثُ بِهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْنِدْهَا لَنَا، فَقَالَ: سَلْ عَمَّا بَدَا لَكَ، فَقَالَ: حَدِيثُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قِيَامِ السَّاعَةِ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قُدَامَةَ - وَكَانَ امْرَأَ صِدْقٍ - عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَقَامُوا وَقَالُوا: كِدْنَا نَغْلِبُ عَلَى هَذَا الشَّيْخِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ هَكَذَا، وَفِي إِسْنَادِهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ هَكَذَا، وَفِي إِسْنَادِهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ.
مبارک بن فضالہ بیان کرتے ہیں: اسماعیل بن ابراہیم (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ابراہیم بن اسماعیل، حسن بصری کے سامنے کھڑے ہوئے اور بولے: اے ابوسعید! ہم نے آپ سے کئی ایسی احادیث سنی ہیں، جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کی ہیں، آپ اُن کی سند ہمارے سامنے بیان کر دیں! حسن بصری نے فرمایا: تم جس (حدیث) کے بارے میں چاہو پوچھ لو! تو اُن صاحب نے کہا: قیامت قائم ہونے کے بارے میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول حدیث (کی سند آپ بیان کر دیں!) تو حسن بصری نے جواب دیا: یہ حدیث سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مجھے بیان کی ہے، اور یہ حدیث سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مجھے بیان کی ہے، اور یہ حدیث عبداللہ بن قدامہ نے، جو ایک سچے آدمی تھے، اُنہوں نے سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے بیان کی ہے۔
راوی بیان کرتے ہیں: تو وہ لوگ اُٹھ کھڑے ہوئے اور بولے: ہم اس بزرگ (یعنی حسن بصری) پر غالب نہیں آ سکتے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 669]
راوی بیان کرتے ہیں: تو وہ لوگ اُٹھ کھڑے ہوئے اور بولے: ہم اس بزرگ (یعنی حسن بصری) پر غالب نہیں آ سکتے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 669]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 186»
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف