🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

44. بَابٌ فِيمَنْ نَوَى أَنْ لَا يُؤَدِّيَ صَدَاقَ امْرَأَتِهِ .
اس شخص کا بیان، جو یہ نیت کرتا ہے کہ وہ اپنی بیوی کا مہر ادا نہیں کرے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7505
عَنْ صُهَيْبِ بْنِ سِنَانٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّمَا رَجُلٍ أَصْدَقَ امْرَأَةٍ صَدَاقًا وَاللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّهُ لَا يُرِيدُ أَدَاءَهُ إِلَيْهَا فَغَرَّهَا بِاللَّهِ وَاسْتَحَلَّ فَرْجَهَا بِالْبَاطِلِ لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَهُوَ زَانٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا صہیب بن سنان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی عورت کا مہر طے کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہو کہ وہ اس عورت کو اس کی ادائیگی نہیں کرے گا، اور وہ اللہ کے نام پر اس عورت کے ساتھ دھوکے سے کام لیتا ہے، اور اس کی شرمگاہ کو باطل طور پر حلال کروا لیتا ہے، وہ شخص قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو وہ زانی (شمار) ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، امام طبرانی کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7505]

الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7506
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ: عِنْدِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدِيثَانِ أَحَدُهُمَا أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ أَحَبَّهُ اللَّهُ".
وَالْآخَرُ:" مَنْ تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَلَى صَدَاقٍ، وَهُوَ لَا يُرِيدُ أَنْ يَفِيَ لَهَا بِهِ فَهُوَ زَانٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُصَيْنِ الْجَزَرِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے دو احادیث موجود ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جو شخص انصار سے محبت رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ اس سے محبت رکھتا ہے۔ اور دوسری روایت یہ ہے: جو شخص مہر کے عوض میں، عورت کے ساتھ شادی کرتا ہے، اور وہ اس عورت کو اس کی ادائیگی کا ارادہ نہ رکھتا ہو، تو وہ شخص زانی شمار ہو گا۔
یہ روایت امام بزار نے محمد بن حصین جزری کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7506]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1429)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7507
وَعَنْ مَيْمُونٍ الْكُرْدِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَلَى مَا قَلَّ مِنَ الْمَهْرِ أَوْ كَثُرَ لَيْسَ فِي نَفْسِهِ أَنْ يُؤَدِّيَ إِلَيْهَا حَقَّهَا خَدَعَهَا فَمَاتَ، وَلَمْ يُؤَدِّ إِلَيْهَا حَقَّهَا لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَهُوَ زَانٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي هَذَا فِي الْبُيُوعِ فِي الدِّينِ.
میمون کر دی، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص تھوڑے، یا زیادہ مہر کے عوض میں، عورت کے ساتھ شادی کرتا ہے، اور اس کے دل میں نہ ہو کہ وہ اس عورت کو اس کا حق ادا کرے گا، وہ اس عورت کو دھوکہ دیتا ہے، اور پھر اسی حالت میں مر جاتا ہے، اور اس نے اس عورت کو اس کا حق ادا نہیں کیا ہوتا، تو قیامت کے دن، جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو وہ (شخص) زانی شمار ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اس نوعیت کی چند احادیث خرید و فروخت سے متعلق باب میں قرض سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7507]

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں