مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابٌ فِيمَنْ نَوَى أَنْ لَا يُؤَدِّيَ صَدَاقَ امْرَأَتِهِ .
اس شخص کا بیان، جو یہ نیت کرتا ہے کہ وہ اپنی بیوی کا مہر ادا نہیں کرے گا
حدیث نمبر: 7505
عَنْ صُهَيْبِ بْنِ سِنَانٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّمَا رَجُلٍ أَصْدَقَ امْرَأَةٍ صَدَاقًا وَاللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّهُ لَا يُرِيدُ أَدَاءَهُ إِلَيْهَا فَغَرَّهَا بِاللَّهِ وَاسْتَحَلَّ فَرْجَهَا بِالْبَاطِلِ لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَهُوَ زَانٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا صہیب بن سنان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی عورت کا مہر طے کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہو کہ وہ اس عورت کو اس کی ادائیگی نہیں کرے گا، اور وہ اللہ کے نام پر اس عورت کے ساتھ دھوکے سے کام لیتا ہے، اور اس کی شرمگاہ کو باطل طور پر حلال کروا لیتا ہے، وہ شخص قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو وہ زانی (شمار) ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، امام طبرانی کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7505]

الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7505 in Urdu