صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1914. إن الله تعالى يقول لأهل الجنة: يا أهل الجنة فيقولون: ....
بیشک اللہ تعالیٰ جنتیوں سے فرمائے گا: اے جنت والو! ....
حدیث نمبر: 1911
«إن الله تعالى يقول لأهل الجنة: يا أهل الجنة فيقولون: لبيك ربنا وسعديك! والخير في يديك فيقول: هل رضيتم؟ فيقولون: وما لنا لا نرضى وقد أعطيتنا ما لم تعط أحدا من خلقك فيقول: ألا أعطيكم أفضل من ذلك؟ فيقولون: يا رب وأي شيء أفضل من ذلك؟ فيقول: أحل عليكم رضواني فلا أسخط عليكم بعده أبدا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ جنتیوں سے فرمائے گا: اے جنت والو! وہ عرض کریں گے: ہمارے پروردگار! ہم حاضر ہیں، ہر سعادت تیرے ہاتھ میں ہے اور تمام بھلائی تیرے ہی پاس ہے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تم راضی ہو گئے؟ وہ عرض کریں گے: بھلا ہم کیوں راضی نہ ہوں گے جبکہ تو نے ہمیں وہ کچھ عطا فرما دیا ہے جو اپنی مخلوق میں سے کسی اور کو نہیں دیا۔ اللہ فرمائے گا: کیا میں تمہیں اس سے بھی افضل چیز نہ عطا کروں؟ وہ عرض کریں گے: اے ہمارے رب! اس سے افضل اور کیا چیز ہو سکتی ہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں تم پر اپنی رضا مندی ہمیشہ کے لیے واجب کر دیتا ہوں، پس اس کے بعد میں تم پر کبھی ناراض نہیں ہوں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- إِنَّ اللَّهَ/حدیث: 1911]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت] عن أبي سعيد. مختصر مسلم 1960.»
قال الشيخ الألباني: صحيح