🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

8015. يأتي على الناس زمان يغزوفئام من الناس فيقال: فيكم من ....
لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ لوگوں کا ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8005
«يأتي على الناس زمان يغزوفئام من الناس فيقال: فيكم من صاحب الرسول؟ فيقولون: نعم فيفتح لهم ثم يأتي على الناس زمان فيغزوا فئام من الناس فيقال لهم: هل فيكم من صاحب أصحاب الرسول؟ فيقولون: نعم فيفتح لهم ثم يأتي على الناس زمان فيغزوفئام من الناس فيقال لهم: هل فيكم من صاحب من صاحب أصحاب الرسول؟ فيقولون: نعم فيفتح لهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ لوگوں کا ایک گروہ جہاد کرے گا تو ان سے پوچھا جائے گا: کیا تم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی صحابی موجود ہے؟ وہ کہیں گے: ہاں۔ تو ان کے لیے فتح کی راہ کھول دی جائے گی۔ پھر لوگوں پر ایک اور زمانہ آئے گا کہ لوگوں کا ایک گروہ جہاد کرے گا تو ان سے پوچھا جائے گا: کیا تم میں کسی صحابی کا کوئی ساتھی موجود ہے؟ وہ کہیں گے: ہاں۔ تو ان کے لیے فتح کی راہ کھول دی جائے گی۔ پھر لوگوں پر ایک اور زمانہ آئے گا کہ لوگوں کا ایک گروہ جہاد کرے گا تو ان سے پوچھا جائے گا: کیا تم میں کسی صحابی کے ساتھی کا کوئی ساتھی موجود ہے؟ وہ کہیں گے: ہاں۔ تو ان کے لیے فتح کی راہ کھول دی جائے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حَرْفُ الْيَاءِ/حدیث: 8005]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن أبي سعيد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں