🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

85. مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4813
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَحْشٍ قَالَ: نَا جُنَادَةُ بْنُ مَرْوَانَ قَالَ: نَا الْحَارِثُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَيْلٌ لِلْأَغْنِيَاءِ مِنَ الْفُقَرَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يَقُولُونَ: رَبَّنَا، ظَلَمُونَا حُقُوقَنَا الَّتِي فَرَضْتَ لَنَا عَلَيْهِمْ، فَيَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَعِزَّتِي وَجَلَالِي، لَأُدْنِيَنَّكُمْ وَلَأُبَاعِدَنَّهُمْ I "، ثُمَّ تَلَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا الْحَارِثُ بْنُ النُّعْمَانِ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن غریبوں کی وجہ سے مالداروں کے لیے ہلاکت ہوگی، وہ (بارگاہِ الٰہی میں) عرض کریں گے: اے ہمارے رب! ان لوگوں نے ہمارے ان حقوق کے بارے میں ہم پر زیادتی کی جو تو نے ہمارے لیے ان پر فرض کیے تھے، تو اللہ عزوجل فرمائے گا: «وَعِزَّتِي وَجَلَالِي، لَأُدْنِيَنَّكُمْ وَلَأُبَاعِدَنَّهُمْ» ”مجھے میری عزت اور میرے جلال کی قسم! میں ضرور بالضرور تمہیں (اپنے) قریب کروں گا اور انہیں ضرور (اپنے سے) دور کر دوں گا۔““ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿اور وہ لوگ جن کے مالوں میں مانگنے والے اور محروم کے لیے ایک مقررہ حق ہے﴾ ۔
اس حدیث کو سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے صرف حارث بن نعمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/بَابُ الْعَيْنِ/حدیث: 4813]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه الحارث بن النعمان وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 62» »
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 693»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف الحارث بن النعمان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں