🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3181. -- باب: استبراء أم الولد
-- باب: ام ولد (وہ لونڈی جس سے مالک کا بچہ پیدا ہوا ہو) کے استبراءِ رحم کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15582
قَالَ: وَحَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، نا الْأَوْزَاعِيُّ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" عِدَّةُ أُمِّ الْوَلَدِ عِدَّةُ الْحُرَّةِ".
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ام ولد کی عدت آزاد عورت کی عدت ہے، یعنی چار ماہ اور دس دن۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15582]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15583
قَالَ الشَّيْخُ: وَرَوَاهُ أَبُو مَعْبَدٍ حَفْصُ بْنُ غَيْلَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، بِإِسْنَادِهِ إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ:" عِدَّةُ أُمِّ الْوَلَدِ إِذَا تُوُفِّيَ عَنْهَا سَيِّدُهَا أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا وَإِذَا أُعْتِقَتْ فَعِدَّتُهَا ثَلَاثُ حِيَضٍ"، أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ قَالَا: أنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الْيَقْطِينِيُّ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ الْقَطَّانُ، نا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الْخَلَّالُ الدِّمَشْقِيُّ، نا زَيْدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ، نا أَبُو مَعْبَدٍ فَذَكَرَهُ قَالَ: عَلِيٌّ مَوْقُوفٌ وَهُوَ الصَّوَابُ وَهُوَ مُرْسَلٌ لِأَنَّ قَبِيصَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَمْرٍو.
شیخ امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کو ابو معبد حفص بن غیلان نے سلیمان بن موسیٰ سے اپنی اسناد کے ساتھ عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کی طرف روایت کیا ہے کہ ام ولد کی عدت جب اس کا مالک فوت ہو جائے چار ماہ اور دس دن ہے اور جب اس کو آزاد کر دیا جائے پھر اس کی عدت تین حیض ہے۔
ہمیں ابو عبدالرحمن سلمی اور ابوبکر بن حارث رحمہما اللہ نے بتلایا کہ ہمیں علی بن عمر الحافظ رحمہ اللہ نے خبر دی محمد بن حسین بن علی الیقطینی نے اور فرمایا کہ ہمیں فرماتے ہیں: ہمیں حسین بن عبداللہ بن یزید القطان نے حدیث بیان کی، ان کو عباس بن ولید الخلال دمشقی نے حدیث بیان کی، ان کو زید بن یحییٰ بن عبید نے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں: ہمیں ابو معبد نے حدیث بیان کی، پھر انہوں نے یہ حدیث ذکر کی۔ علی (بن عمر دارقطنی) رحمہ اللہ نے کہا: یہ موقوف ہے اور یہی درست ہے اور وہ مرسل ہے؛ کیونکہ قبیصہ نے عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15583]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث: حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15584
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، نا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ، نا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ، نا أَبُو تَوْبَةَ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، أَنَّ مَارِيَةَ" اعْتَدَّتْ بِثَلَاثِ حِيَضٍ بَعْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي أُمَّ إِبْرَاهِيمَ" وَهَذَا مُنْقَطِعٌ وَسُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ضَعِيفٌ وَرِوَايَةُ الْجَمَاعَةِ عَنْ عَطَاءٍ مُذْهَبَةٌ دُونَ الرِّوَايَةِ.
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ماریہ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد تین حیض عدت گزاری، یعنی ابراہیم رضی اللہ عنہ کی والدہ نے اور یہ منقطع ہے۔ سوید بن عبدالعزیز رحمہ اللہ ضعیف راوی ہے اور جماعت کی روایت عطاء رحمہ اللہ سے ہے؛ یہ ان کا اپنا مذہب ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15584]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15585
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زُرَارَةَ، نا عَمْرُو بْنُ صَالِحٍ الْقُرَشِيُّ، نا الْعُمَرِيُّ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ عِدَّةِ أُمِّ الْوَلَدِ فَقَالَ" حَيْضَةٌ" فَقَالَ رَجُلٌ إِنَّ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ يَقُولُ:" ثَلَاثَةُ قُرُوءٍ" فَقَالَ" عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ خَيْرُنَا وَأَعْلَمُنَا" وَفِي هَذَا الْإِسْنَادِ ضَعْفٌ.
نافع سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ام ولد کی عدت کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ایک حیض عدت ہے۔ ایک آدمی نے کہا کہ عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تین حیض اس کی عدت ہے۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: عثمان رضی اللہ عنہ ہم میں سے بہتر ہیں اور وہ ہم سے زیادہ جاننے والے ہیں۔ اس کی اسناد میں ضعف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15585]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15586
وَأَنْبَأَنِي أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زُهَيْرٍ، نا عَبْدُ اللهِ بْنُ هَاشِمٍ، نا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ خِلَاسِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" عِدَّةُ أُمِّ الْوَلَدِ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا" قَالَ وَكِيعٌ: مَعْنَاهُ إِذَا مَاتَ عَنْهَا زَوْجُهَا بَعْدَ سَيِّدِهَا قَالَ الشَّيْخُ: رِوَايَاتُ خِلَاسٍ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ بِالْحَدِيثِ غَيْرُ قَوِيَّةٍ يَقُولُونَ وَهِيَ مَحِيفَةٌ.
خلاس بن عمرو، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ام ولد کی عدت چار ماہ اور دس دن ہے۔
امام وکیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کا معنی یہ ہے کہ جب اس کا خاوند بھی اس کے مالک کی وفات کے بعد مر جائے۔
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: خلاس کی روایات سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے محدثین کے نزدیک غیر قوی ہیں، وہ فرماتے ہیں: یہ نہایت کمزور ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15586]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
3182. -- باب: استبراء من ملك الأمة
-- باب: جو شخص کسی لونڈی کا مالک بنے اس کے لیے استبراءِ رحم کے احکام کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15587
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، نا أَبُو دَاوُدَ، نا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أنا شَرِيكٌ، عَنْ قَيْسِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَفَعَهُ أَنَّهُ قَالَ فِي سَبَايَا أَوْطَاسٍ" لَا تُوطَأُ حَامِلٌ حَتَّى تَضَعَ وَلَا غَيْرُ ذَاتِ حَمْلٍ حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً" وَرَوَاهُ الشَّعْبِيُّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا.
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مرفوع حدیث منقول ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اوطاس کی قیدی عورتوں کے بارے میں فرمایا: ”حاملہ عورت سے جماع نہ کیا جائے حتیٰ کہ وہ وضع حمل کر دے اور غیر حمل والی سے بھی صحبت نہ کی جائے، حتیٰ کہ وہ ایک حیض گزار لے۔“ اور اس کو شعبی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل بیان کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15587]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15588
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، نا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، ح وَأنا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، نا أَبُو دَاوُدَ، نا النُّفَيْلُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ، عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ، عَنْ رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَامَ فِينَا خَطِيبًا قَالَ: أَمَا إِنِّي لَا أَقُولُ لَكُمْ إِلَّا مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَ حُنَيْنٍ قَالَ: قَالَ" لَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ يَسْقِيَ مَاءَهُ زَرْعَ غَيْرِهِ يَعْنِي إِتْيَانَ الْحَبَالَى ⦗٧٣٨⦘ وَلَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ يَقَعَ عَلَى امْرَأَةٍ مِنَ السَّبْيِ حَتَّى يَسْتَبْرِئَهَا وَلَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ يَبِيعَ مَغْنَمًا حَتَّى يَقْسِمَ" لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ سَلَمَةَ وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ أَبِي رُوَيْفِعٍ الْأَنْصَارِيِّ فَذَكَرَهُ وَقَالَ يَوْمَ خَيْبَرَ وَزَادَ" أَنْ يُصِيبَ امْرَأَةً مِنَ السَّبْيِ ثَيِّبَةً" وَالصَّحِيحُ رِوَايَةُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَةَ.
رویفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ ہمارے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے، پھر انہوں نے کہا: سنو! میں تمہارے لیے صرف وہی بیان کروں گا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یومِ حنین میں فرماتے ہوئے سنا کہ: ”کسی شخص کے لیے جائز نہیں، جو اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو کہ وہ اپنا پانی کسی دوسرے کی کھیتی کو پلائے (یعنی حاملہ عورتوں سے صحبت کرے)، اور کسی شخص کے لیے جائز نہیں، جو اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو کہ وہ قیدی عورتوں میں سے کسی عورت سے صحبت کرے یہاں تک کہ اس کا استبراءِ رحم کر لے، اور کسی شخص کے لیے جائز نہیں، جو اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو کہ وہ غنیمت کے مال کو تقسیم کیے جانے سے پہلے فروخت کرے۔“ یہ ابن سلمہ کی حدیث کے الفاظ ہیں اور ابن بکیر کی روایت میں ہے، انہوں نے فرمایا: ہم نے ابو رویفع انصاری رضی اللہ عنہ کے ساتھ غزوہ کیا۔ انہوں نے اس کا ذکر کیا اور فرمایا: ”خیبر کے دن“، اور یہ اضافہ کیا کہ ”وہ قیدی عورتوں میں سے کسی ثیبہ کے پاس آئے۔“
اور صحیح محمد بن سلمہ کی روایت ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15588]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث: حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15589
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ، أنا أَبُو بَكْرٍ، نا أَبُو دَاوُدَ، نا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ هَذَا الْحَدِيثَ قَالَ:" حَتَّى يَسْتَبْرِئَهَا بِحَيْضَةٍ" قَالَ: أَبُو دَاوُدَ: وَالْحَيْضَةُ لَيْسَتْ بِمَحْفُوظَةٍ قَالَ الشَّيْخُ: يَعْنِي فِي حَدِيثِ رُوَيْفِعٍ.
ابن اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں: حتی کہ وہ ایک حیض کے ساتھ استبرائے رحم کرلے۔
امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ایک حیض کے الفاظ محفوظ نہیں ہیں۔
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: رویفع رضی اللہ عنہ کی حدیث میں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15589]
تخریج الحدیث: «حسن دون قول (بحيضه)»

الحكم على الحديث: حسن دون قول (بحيضه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15590
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ رَحِمَهُ اللهُ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، نا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، نا أَبُو دَاوُدَ، نا شُعْبَةُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ جُبَيْرٍ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى امْرَأَةً مُجِحًّا عَلَى بَابِ فُسْطَاطٍ أَوْ قَالَ: خِبَاءٍ فَقَالَ:" لَعَلَّ صَاحِبَ هَذِهِ يُلِمُّ بِهَا، لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَلْعَنَهُ لَعْنَةً تَدْخُلُ مَعَهُ قَبْرَهُ، كَيْفَ يُوَرِّثُهُ وَهُوَ لَا يَحِلُّ لَهُ، وَكَيْفَ يَسْتَرِقُّهُ وَهُوَ لَا يَحِلُّ لَهُ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ عَنْ أَبِي دَاوُدَ، وَالْمُجِحُّ الْحَامِلُ الْمُقْرِبُ وَهَذَا لِأَنَّهُ قَدْ يَرَى أَنَّ بِهَا حَمْلًا وَلَيْسَ بِحَمْلٍ فَيَأْتِيهَا فَتَحْمِلُ مِنْهُ فَيَرَاهُ مَمْلُوكًا وَلَيْسَ بِمَمْلُوكٍ وَإِنَّمَا يُرَادُ مِنْهُ أَنَّهُ نَهَى عَنْ وَطْءِ السَّبَايَا قَبْلَ الِاسْتِبْرَاءِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کو بابِ بسطاط یا بابِ خباء پر حالتِ حمل میں دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید اس کا صاحب (مالک) اس کے ساتھ جماع (صحبت) کرتا ہے؟ میں نے ارادہ کیا کہ میں اس پر ایسی لعنت کروں جو اس کے ساتھ اس کی قبر میں داخل ہو، وہ کیسے اسے اپنا وارث بنائے گا حالانکہ وہ اس کے لیے حلال نہیں ہے؟ اور وہ کیسے اس کو غلام بنائے گا حالانکہ وہ اس کے لیے حلال نہیں؟“ اس کو امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں محمد بن بشار سے، انہوں نے ابوداؤد سے روایت کیا ہے، اور «الْمُجِحُّ» کا معنیٰ حاملہ ہونا یا بوجھ اٹھانا ہے، اور یہ اس لیے ہے کہ وہ دیکھتا ہے کہ وہ حاملہ ہے اور وہ حاملہ نہیں ہوتی (یعنی اس وقت تک اس کے نطفے سے حاملہ نہیں ہوئی)، پھر وہ اس کے پاس آتا ہے (یعنی صحبت کرتا ہے) تو وہ اس سے حاملہ ہوجاتی ہے، وہ اسے غلام سمجھتا ہے حالانکہ وہ غلام نہیں ہوتا، اور اس سے مراد یہ لیا گیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے استبراءِ رحم سے پہلے قیدی عورتوں سے وطی کرنے سے منع فرمایا ہے۔ اس کو امام مسلم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15590]
تخریج الحدیث: «صحيح 1441»

الحكم على الحديث: صحيح 1441
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15591
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَزِيرِ الدِّمَشْقِيُّ، نا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ح، وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، نا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَتِيقٍ الْعَبْسِيُّ بِدِمَشْقَ، نا مَرْوَانُ الدِّمَشْقِيُّ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" اسْتَبْرَأَ صَفِيَّةَ بِحَيْضَةٍ" ⦗٧٣٩⦘ فِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ.
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حیض کے ساتھ صفیہ رضی اللہ عنہا سے استبراءِ رحم کروایا۔ اس کی اسناد میں ضعف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15591]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں