صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2766. الإثمد يجلو البصر وينبت الشعر
اثمد (سرمہ) نگاہ کو روشن کرتا ہے اور (پلکوں کے) ....
حدیث نمبر: 2761
«الإثمد يجلو البصر وينبت الشعر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اثمد (سرمہ) نگاہ کو روشن کرتا ہے اور (پلکوں کے) بال اگاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2761]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [تخ] عن معبد بن هوذة2. الضعيفة 3369: هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
2767. الإحسان أن تعبد الله كأنك تراه فإن لم تكن تراه ....
احسان یہ ہے کہ تم اللہ کی بندگی اس طرح ....
حدیث نمبر: 2762
«الإحسان أن تعبد الله كأنك تراه فإن لم تكن تراه فإنه يراك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”احسان یہ ہے کہ تم اللہ کی بندگی اس طرح کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو، پس اگر تم اسے نہیں دیکھ رہے تو وہ یقیناً تمہیں دیکھ رہا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2762]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م 3] عن عمر [حم ق هـ] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
2768. الأخوات الأربع ميمونة وأم الفضل وسلمى وأسماء بنت عميس أختهن ....
چاروں بہنیں یعنی میمونہ، ام الفضل، سلمیٰ اور ان کی ....
حدیث نمبر: 2763
«الأخوات الأربع ميمونة وأم الفضل وسلمى وأسماء بنت عميس أختهن لأمهن مؤمنات»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”چاروں بہنیں یعنی میمونہ، ام الفضل، سلمیٰ اور ان کی ماں شریک بہن اسماء بنت عمیس مومنات (پکے ایمان والی) ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2763]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ن ك] عن ابن عباس. الصحيحة 1764: ابن سعد، ابن منده، ابن عساكر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
2769. الأذان تسع عشرة كلمة والإقامة سبع عشرة كلمة
اذان کے انیس کلمات ہیں اور اقامت کے سترہ کلمات ....
حدیث نمبر: 2764
«الأذان تسع عشرة كلمة والإقامة سبع عشرة كلمة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اذان کے انیس کلمات ہیں اور اقامت کے سترہ کلمات ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2764]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ن] عن أبي محذورة. صحيح أبي داود 517: حم، الدارمي، الطحاوي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
2770. الأذنان من الرأس
دونوں کان سر ہی کا حصہ ہیں۔
حدیث نمبر: 2765
«الأذنان من الرأس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دونوں کان سر ہی کا حصہ ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2765]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د ت هـ] عن أبي أمامة [هـ] عن أبي هريرة وعبد الله بن يزيد [قط] عن أنس وأبي موسى وابن عباس وابن عمر وعائشة. صحيح أبي داود 123، الصحيحة 36، الإرواء 84.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
2771. الأرض أرض الله والعباد عباد الله من أحيا مواتا فهي ....
زمین اللہ کی ہے اور بندے (بھی) اللہ ہی کے ....
حدیث نمبر: 2766
«الأرض أرض الله والعباد عباد الله من أحيا مواتا فهي له»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”زمین اللہ کی ہے اور بندے (بھی) اللہ ہی کے بندے ہیں، جس نے کسی بنجر (مردہ) زمین کو آباد کیا تو وہ اسی کی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2766]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [طب] عن فضالة بن عبيد. الإرواء 1520.»
قال الشيخ الألباني: حسن
2772. الأرض كلها مسجد إلا المقبرة والحمام
قبرستان اور حمام (غسل خانے) کے سوا ساری زمین ہی ....
حدیث نمبر: 2767
«الأرض كلها مسجد إلا المقبرة والحمام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قبرستان اور حمام (غسل خانے) کے سوا ساری زمین ہی مسجد (یعنی سجدہ گاہ اور نماز پڑھنے کی جگہ) ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2767]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د ت هـ حب ك] عن أبي سعيد. المشكاة 737، صحيح أبي داود 507، الإرواء 287.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
2773. الأرواح جنود مجندة فما تعارف منها ائتلف وما تناكر منها ....
روحیں اکٹھے کیے گئے لشکروں کی مانند ہیں، عالمِ ارواح ....
حدیث نمبر: 2768
«الأرواح جنود مجندة فما تعارف منها ائتلف وما تناكر منها اختلف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”روحیں اکٹھے کیے گئے لشکروں کی مانند ہیں، عالمِ ارواح میں ان میں سے جن کی آپس میں پہچان ہو گئی وہ (دنیا میں بھی) گھل مل جاتی ہیں اور جو وہاں ایک دوسرے کے لیے ناآشنا رہیں وہ (یہاں بھی) آپس میں اختلاف رکھتی ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2768]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن عائشة [حم م د] عن أبي هريرة [طب] عن ابن مسعود. المشكاة 5003: ابن وهب في [الجامع] ، ك.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
2774. الإزار إلى نصف الساق أو إلى الكعبين لا خير في ....
تہبند (ازار) آدھی پنڈلی تک ہونا چاہیے یا ٹخنوں تک، ....
حدیث نمبر: 2769
«الإزار إلى نصف الساق أو إلى الكعبين لا خير في أسفل من ذلك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تہبند (ازار) آدھی پنڈلی تک ہونا چاہیے یا ٹخنوں تک، اس سے نیچے لٹکانے میں کوئی بھلائی نہیں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2769]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] عن أنس. الصحيحة 1765: هب.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
2775. الإسبال في الإزار والقميص والعمامة من جر منها شيئا خيلاء ....
کپڑا لٹکانا تہبند، قمیص اور عمامے میں (ہوتا) ہے، جس ....
حدیث نمبر: 2770
«الإسبال في الإزار والقميص والعمامة من جر منها شيئا خيلاء لم ينظر الله إليه يوم القيامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کپڑا لٹکانا تہبند، قمیص اور عمامے میں (ہوتا) ہے، جس شخص نے غرور و تکبر کی وجہ سے ان میں سے کسی بھی چیز کو (زمین پر) گھسیٹا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف (رحمت کی نگاہ سے) نہیں دیکھے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2770]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د ن هـ] عن ابن عمرو. المشكاة 4332: طب، هب.»
قال الشيخ الألباني: صحيح