الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2382
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، قَالَ: نَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: سُبْحَانَ اللهِ رَبِّيَ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ، مِائَةَ مَرَّةٍ، وَإِذَا أَمْسَى كَذَلِكَ، لَمْ يُوَافِ أَحَدٌ مِنَ الْخَلَائِقِ مِثْلَ مَا وَافَى بِهِ، إِلَّا مَنْ قَالَ مِثْلَ مَا قَالَ أَوْ زَادَ I ".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے صبح کے وقت سو مرتبہ «سُبْحَانَ اللهِ رَبِّيَ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ» (اللہ پاک ہے جو میرا عظمت والا رب ہے اور اسی کی حمد کے ساتھ) کہا، اور شام کے وقت بھی اسی طرح کہا، تو مخلوق میں سے کوئی بھی قیامت کے دن اس جیسا عمل لے کر نہیں آئے گا جیسا وہ لے کر آیا، سوائے اس کے جس نے اسی کے مثل کہا ہو یا اس سے زیادہ کہا ہو۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2382]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2692، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 860، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10327، 10328، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5091، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3469، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8957، والبزار فى «مسنده» برقم: 8955»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2382 in Urdu