🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
82. مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4528
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ: نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ بَعْثًا، فَلَمَّا جَاءَ الْقَوْمُ كَانَ فِيهِمْ رَجُلٌ حَدِيثُ عَهْدٍ بِعُرْسٍ، فَتَعَجَّلَ إِلَى أَهْلِهِ، فَإِذَا هُوَ بِامْرَأَتِهِ قَائِمَةٌ عَلَى بَابِهَا، فَنَوَى لَهَا الرُّمْحَ لِيَطْعَنَهَا بِهِ، فَقَالَتْ: لَا تَعْجَلْ، وَانْظُرْ مَا فِي الْبَيْتِ، فَدَخَلَ الْبَيْتَ، فَإِذَا هُوَ بِحَيَّةٍ مُنْطَوِيَةٍ عَلَى فِرَاشِهَا، فَضَرَبَ بِالرُّمْحِ عَلَى رَأْسِهَا، فَلَمْ تَمُتِ الْحَيَّةُ حَتَّى مَاتَ الرَّجُلُ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ لِهَذِهِ الْبُيُوتِ عَوَامِرَ مِنَ الْجِنِّ، I " فَنَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قَتْلِ الْجِنَّانِ الَّتِي تَكُونُ فِي الْبُيُوتِ إِلَّا الْأَبْتَرَ، وَذَا الطُّفْيَتَيْنِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ بِهَذَا اللَّفْظِ إِلَّا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر روانہ فرمایا، جب وہ لوگ واپس آئے تو ان میں ایک شخص ایسا تھا جس کی نئی نئی شادی ہوئی تھی، وہ جلدی سے اپنے گھر والوں کی طرف لپکا، تو کیا دیکھتا ہے کہ اس کی بیوی دروازے پر کھڑی ہے، اس نے اسے نیزہ مارنے کا ارادہ کیا تو اس نے کہا: ”جلدی نہ کریں اور دیکھیں کہ گھر کے اندر کیا ہے“، چنانچہ وہ گھر میں داخل ہوا تو دیکھا کہ بستر پر ایک سانپ کنڈلی مارے بیٹھا ہے، اس نے نیزے سے اس کے سر پر وار کیا، ابھی سانپ مرا نہ تھا کہ وہ شخص وفات پا گیا، جب یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان گھروں میں جنات میں سے بسنے والے ہوتے ہیں“، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سانپوں کو مارنے سے منع فرما دیا جو گھروں میں پائے جاتے ہیں سوائے «الْأَبْتَرَ» (دم کٹے سانپ) اور «ذَا الطُّفْيَتَيْنِ» (جس کی پیٹھ پر دو سفید دھاریاں ہوں) کے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبید اللہ بن عمر سے، انہوں نے نافع سے ان الفاظ کے ساتھ صرف یحییٰ بن سلیم نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4528]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: محفوظ عن ابن عمر «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 12، ص 307» »
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 6447، والبزار فى «مسنده» برقم: 2238، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19619، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2936، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1146، 1146 م، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3848»

الحكم على الحديث: محفوظ عن ابن عمر

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4528 in Urdu