🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8688
وَبِهِ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَكُنْ أَحَدٌ يَأْخُذُ بِيَدِهِ فَيَنْزِعُ يَدَهُ مِنْ يَدِهِ حَتَّى يَكُونَ الرَّجُلُ هُوَ يُرْسِلُهُ، وَلَمْ يَكُنْ يُرَى رُكْبَتُهُ خَارِجَةَ رُكْبَةِ جَلِيسِهِ، وَلَمْ يَكُنْ أَحَدٌ يُكَلِّمُهُ إِلَّا أَقْبَلَ عَلَيْهِ بِوَجْهِهِ، ثُمَّ لَمْ يَصْرِفْهُ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ كَلَامِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ إِلَّا اللَّيْثُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول تھا کہ جب کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ سے نہ کھینچتے، یہاں تک کہ وہ آدمی خود ہی چھوڑ دیتا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گھٹنا اپنے ہم نشین کے گھٹنے سے آگے بڑھا ہوا نہیں دیکھا جاتا تھا۔ اور جو کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کرتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف اپنا چہرہ مبارک متوجہ فرما لیتے اور اسے اس وقت تک نہ پھیرتے جب تک وہ اپنی بات سے فارغ نہ ہو جاتا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید مقبری رحمہ اللہ سے لیث رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8688]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 8548»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8688 in Urdu