🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2157. -- باب: ترك الأكل والتخلية بينها وبين الناس
-- باب: (اس کا گوشت) خود کھانا ترک کر دینے اور اسے لوگوں کے لیے چھوڑ دینے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10239
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ لُحَيٍّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُرْطٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَعْظَمَ الْأَيَّامِ عِنْدَ اللهِ يَوْمُ النَّحْرِ، ثُمَّ يَوْمُ الْقَرِّ وَهُوَ الَّذِي يَلِيهِ" قَالَ: وَقُدِّمْنَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدَنَاتٌ خَمْسٌ أَوْ سِتٌّ فَطَفِقْنَ يَزْدَلِفْنَ إِلَيْهِ بِأَيَّتِهِنَّ يَبْدَأُ، فَلَمَّا وَجَبَتْ جُنُوبُهَا تَكَلَّمَ بِكَلِمَةٍ خَفِيَّةٍ لَمْ أَفْهَمْهَا فَقُلْتُ لِلَّذِي يَلِينِي: مَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: قَالَ:" مَنْ شَاءَ اقْتَطَعَ".
سیدنا عبداللہ بن قرط رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے نزدیک تمام دنوں سے عظیم دن قربانی کا ہے، پھر قر کا دن اور وہ اس کے بعد والا دن ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پانچ یا چھ قربانی کے اونٹ لائے گئے۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہونا شروع ہوئے کہ ان میں سے کس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ابتدا کرتے ہیں، جب وہ اپنے پہلوؤں کے بل گر پڑے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آہستہ سے بات کی۔ میں اس کو سمجھ نہ پایا، میں نے اپنے ساتھ والے سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا ہے؟ تو اس نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا دل چاہے کاٹ لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10239]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10239 in Urdu