السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2842. -- باب: ما جاء في إنكاح الآباء الأبكار
-- باب: ان روایات کے بیان میں کہ باپ اپنی کنواری بیٹیوں کا نکاح کر سکتے ہیں۔
حدیث نمبر: 13673
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، أنبأ الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى، ثنا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ" رَجُلًا زَوَّجَ ابْنَتَهُ وَهِيَ بِكْرٌ مِنْ غَيْرِ أَمْرِهَا، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا" هَذَا وَهْمٌ، وَالصَّوَابُ: عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَطَاءٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلٌ، كَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ، وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ وَغَيْرُهُمَا عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ..
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے اپنی کنواری بیٹی کی شادی اس کی رضامندی کے خلاف کر دی تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان تفریق ڈال دی۔
یہ وہم ہے، درست یہ ہے کہ یہ اوزاعی عن ابراہیم بن مرہ عن عطاء عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم مرسل ہے، اسی طرح ابن مبارک، عیسیٰ بن یونس اور دیگر نے اوزاعی سے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13673]
یہ وہم ہے، درست یہ ہے کہ یہ اوزاعی عن ابراہیم بن مرہ عن عطاء عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم مرسل ہے، اسی طرح ابن مبارک، عیسیٰ بن یونس اور دیگر نے اوزاعی سے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13673]
تخریج الحدیث: «منكر»
الحكم على الحديث: منكر
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 13673 in Urdu