السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3930. -- باب: كراهية خصاء البهائم
-- باب: جانوروں کو خصی کرنے کی کراہت کا بیان۔
حدیث نمبر: 19792
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَخْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الْعَوَّامِ، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الزُّهْرِيَّ عَنِ الْإِخْصَاءِ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَبْرِ الرُّوحِ"، قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَالِإخْصَاءُ صَبْرٌ شَدِيدٌ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ يُونُسُ، وَمَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، مُرْسَلًا، وَذَكَرَ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ الْخِصَاءَ، كَمَا ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، وَالْمَحْفُوظُ فِي هَذَا الْخَبَرِ مَا رَوَاهُ الْعَقَدِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ لِمُتَابَعَةِ مَعْمَرٍ، وَيُونُسَ، وَاللهُ أَعْلَمَ، وَرُوَيَ فِي ذَلِكَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا بِإِسْنَادٍ فِيهِ ضَعْفٌ.
ابن ابی ذئب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے زہری رحمہ اللہ سے خصی کے متعلق سوال کیا، وہ کہتے ہیں کہ مجھے عبیداللہ بن عبداللہ رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ”جاندار کو باندھ کر مارنے سے منع فرمایا ہے“، زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خصی کرنا یہ تو سخت قسم کا باندھنا ہے۔
یونس اور معمر نے بھی زہری سے اسی طرح مرسل روایت کیا ہے، اور اس روایت میں محفوظ وہی ہے جو عقدی نے ابن ابی ذئب سے روایت کیا ہے، کیونکہ معمر اور یونس نے ان کی متابعت کی ہے۔ اور اس بارے میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک اور سند سے بھی روایت کیا گیا ہے جس میں ضعف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السبق والرمي/حدیث: 19792]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ دون قوله وخصاء البهائم»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 19792 in Urdu