🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

3930. -- باب: كراهية خصاء البهائم
-- باب: جانوروں کو خصی کرنے کی کراہت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19790
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ الدُّورِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، أنبأ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ ⦗٤١⦘ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ صَبْرِ الرُّوحِ، وَخِصَاءِ الْبَهَائِمِ". قَالَ الْعَبَّاسُ لَمْ يَرْوِهِ خَلْقٌ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ، وَهُوَ يُسْتَغْرَبُ عَنْهُ، قَالَ الشَّيْخُ: كَذَا رَوَاهُ الْعَبَّاسُ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ”جاندار کو باندھ کر مارنے اور چوپاؤں کو خصی کرنے سے منع فرمایا ہے“۔
عباس فرماتے ہیں: اسے عبیداللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے یہ روایت غریب سمجھی جاتی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ السَّبْقِ وَالرَّمْيِ/حدیث: 19790]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ دون قوله وخصاء البهاتم»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19791
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، فَذَكَرَ إِسْنَادَهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" عَنْ صَبْرِ الرُّوحِ، وَإِخْصَاءُ الْبَهَائِمِ صَبْرٌ شَدِيدٌ". قَالَ الشَّيْخُ: قَوْلُهُ: وَإِخْصَاءُ الْبَهَائِمِ صَبْرٌ شَدِيدٌ، قِيَاسٌ عَلَى مَا نُهِيَ عَنْهُ مِنْ صَبْرِ الرُّوحِ، وَهُوَ مِنْ قَوْلِ الزُّهْرِيِّ، فَقَدْ رَوَاهُ غَيْرُ عُبَيْدِ اللهِ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ مُرْسَلًا، وَجَعَلَ الْكَلَامَ فِي الْإِخْصَاءِ مِنْ قَوْلِ الزُّهْرِيِّ.
عبیداللہ بن موسیٰ رحمہ اللہ نے اپنی سند سے نقل کیا ہے، مگر انہوں نے یہ الفاظ کہے: ”جاندار کو باندھ کر مارنے سے (منع فرمایا)، اور چوپاؤں کو خصی کرنا بھی سخت قسم کا باندھنا ہے۔“
شیخ فرماتے ہیں: ان کا یہ قول کہ ”چوپاؤں کو خصی کرنا سخت قسم کا باندھنا ہے“ اس چیز پر قیاس ہے جس سے منع کیا گیا ہے یعنی جاندار کو باندھ کر مارنا، اور یہ زہری رحمہ اللہ کا قول ہے؛ کیونکہ عبیداللہ کے علاوہ دوسروں نے اسے ابن ابی ذئب سے مرسل روایت کیا ہے اور خصی کرنے والی بات کو زہری کا قول قرار دیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ السَّبْقِ وَالرَّمْيِ/حدیث: 19791]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ دون قوله وخصاء البهائم»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19792
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَخْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الْعَوَّامِ، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الزُّهْرِيَّ عَنِ الْإِخْصَاءِ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَبْرِ الرُّوحِ"، قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَالِإخْصَاءُ صَبْرٌ شَدِيدٌ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ يُونُسُ، وَمَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، مُرْسَلًا، وَذَكَرَ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ الْخِصَاءَ، كَمَا ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، وَالْمَحْفُوظُ فِي هَذَا الْخَبَرِ مَا رَوَاهُ الْعَقَدِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ لِمُتَابَعَةِ مَعْمَرٍ، وَيُونُسَ، وَاللهُ أَعْلَمَ، وَرُوَيَ فِي ذَلِكَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا بِإِسْنَادٍ فِيهِ ضَعْفٌ.
ابن ابی ذئب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے زہری رحمہ اللہ سے خصی کے متعلق سوال کیا، وہ کہتے ہیں کہ مجھے عبیداللہ بن عبداللہ رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ”جاندار کو باندھ کر مارنے سے منع فرمایا ہے“، زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خصی کرنا یہ تو سخت قسم کا باندھنا ہے۔
یونس اور معمر نے بھی زہری سے اسی طرح مرسل روایت کیا ہے، اور اس روایت میں محفوظ وہی ہے جو عقدی نے ابن ابی ذئب سے روایت کیا ہے، کیونکہ معمر اور یونس نے ان کی متابعت کی ہے۔ اور اس بارے میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک اور سند سے بھی روایت کیا گیا ہے جس میں ضعف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ السَّبْقِ وَالرَّمْيِ/حدیث: 19792]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ دون قوله وخصاء البهائم»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19793
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا إِخْصَاءَ فِي الْإِسْلَامِ، وَلَا بُنْيَانَ كَنِيسَةٍ".
ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام میں خصی ہونا نہیں اور نہ ہی یہود کے عبادت خانوں کی بنیاد رکھنا ہے، یعنی تعمیر کرنا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ السَّبْقِ وَالرَّمْيِ/حدیث: 19793]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19794
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ إِخْصَاءَ الْبَهَائِمِ، وَيَقُولُ:" لَا تَقْطَعُوا نَامَيَةَ خَلْقِ اللهِ عَزَّ وَجَلَ"، هَذَا هُوَ الصَّحِيحُ، مَوْقُوفٌ، ⦗٤٢⦘ وَقَدْ رُوِيَ مَرْفُوعًا.
نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ چوپاؤں میں خصی کرنے کو ناپسند فرماتے تھے اور فرماتے تھے: ”اللہ کی مخلوق کے اندر تبدیلی نہ کرو۔“
یہی صحیح ہے کہ یہ موقوف ہے، اور اسے مرفوعاً بھی روایت کیا گیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ السَّبْقِ وَالرَّمْيِ/حدیث: 19794]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث: حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19795
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ أَبِي حَامِدٍ الْمُقْرِئُ، وَأَبُو بَكْرٍ الْقَاضِي، وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِي الْفَوَارِسِ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنُ عُمَرَ الصَّحَّافُ، ثنا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ إِخْصَاءِ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ وَالْخَيْلِ"، وَقَالَ:" إِنَّمَا النَّمَاءُ فِي الْحَبَلِ" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، وَرَوَاهُ غَيْرُ جُبَارَةَ، عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَوَاهُ جُبَارَةُ أَيْضًا، عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ غَيْرُ جُبَارَةَ، عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ، وَهَذَا الْمَتْنُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ أَشْبَهُ، فَعَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ فِيهِ ضَعْفٌ يَلِيقُ بِهِ رَفْعُ الْمَوقُوفَاتِ، وَاللهُ أَعْلَمُ. وَرُوِيَ عَنْ مُوسَى بْنِ يَسَارِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَرْفُوعًا، وَالصَّحِيحُ مَوْقُوفٌ.
نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹوں، بیل، بکرے اور گھوڑے کو خصی کرنے سے منع فرمایا اور فرمایا: ”نسل کا بڑھنا تو صرف حمل سے ہوتا ہے۔“
(ب) ابن عمر رضی اللہ عنہما، حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں کو خصی کرنے سے منع فرمایا اور فرمایا: ”کیا نسل مذکروں کی وجہ سے نہیں بڑھتی؟“
(ج) ابراہیم بن مہاجر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سعد رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ گھوڑوں کو خصی نہ کیا جائے اور گھوڑے کو دو سو کے درمیان نہ بھگایا جائے۔
یہ متن عبداللہ بن نافع والی سند کے زیادہ مناسب ہے، کیونکہ عبداللہ بن نافع میں ایسا ضعف ہے جس کی وجہ سے موقوف روایات کو مرفوع بیان کر دینا ان سے بعید نہیں۔ اور یہ موسیٰ بن یسار عن نافع عن ابن عمر کی سند سے مرفوعاً بھی مروی ہے، لیکن صحیح یہ ہے کہ یہ موقوف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ السَّبْقِ وَالرَّمْيِ/حدیث: 19795]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19796
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، ح قَالَ: وَحَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا،" فِي قَوْلِهِ {وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ اللهِ} [النساء: ١١٩] قَالَ: يَعْنِي إِخْصَاءَ الْبَهَائِمِ".
ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس قول ﴿وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ اللَّهِ﴾ [سورة النساء: 119] ”البتہ میں ضرور ان کو حکم دوں گا وہ اللہ کی مخلوق میں تبدیلی کر دیں گے“ کے متعلق فرماتے ہیں: ”اس سے مراد جانوروں کو خصی کرنا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ السَّبْقِ وَالرَّمْيِ/حدیث: 19796]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19797
قَالَ: وَحَدَّثَنَا آدَمُ، ثنا وَرْقَاءُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قَالَ:" يَعْنِي الْفِطْرَةَ: الدِّينَ".
مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یعنی دین کی فطرت میں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ السَّبْقِ وَالرَّمْيِ/حدیث: 19797]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19798
قَالَ: وَقَالَ: حَدَّثَنَا آدَمُ، ثنا وَرْقَاءُ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" يَعْنِي: دِينَ اللهِ". وَرُوِّينَا عَنِ الْحَسَنِ، وَسَعَيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَقَتَادَةَ مِثْلَ قَوْلِ إِبْرَاهِيمَ، وَعَنْ بَشِيرٍ قَالَ:" أَمَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَخْصِي بَغْلًا لَهُ فِي خِلَافَتِهِ"، وَعَنِ الْحَسَنِ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْخِصَاءِ، فَقَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ"، وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ أَخْصَى بَغْلًا لَهُ، وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ أَنَّهُ قَالَ: لَا بَأْسَ بِإِخْصَاءِ الْخَيْلِ، لَوْ تُرِكَتِ الْفُحُولُ لَأَكَلَ بَعْضُهَا بَعْضًا، وَعَنْ عَطَاءٍ: مَا خِيفَ عِضَاضُهُ وَسُوءَ خُلُقِهِ، فَلَا بَأْسَ بِهِ، وَمُتَابَعَةُ قَوْلِ ابْنِ عُمَرَ، وَابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا مَعَ مَا فِيهِ مِنَ السُّنَّةِ الْمَرْوِيَّةِ أَوْلَى، وَبِاللهِ التَّوْفِيقِ، وَيُحْتَمَلُ جَوَازُ ذَلِكَ إِذَا اتِّصَلَ بِهِ غَرَضٌ صَحِيحٌ، كَمَا حَكَيْنَا عَنِ التَّابِعِينَ، وَرَوَيْنَا فِي كِتَابِ الضَّحَايَا تَضْحِيَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشَيْنِ مَوْجُوءَيْنِ وَذَلِكَ لِمَا فِيهِ مِنْ تَطْيِيبِ اللَّحْمِ.
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے دین میں۔
حسن، سعید بن جبیر اور قتادہ رحمہم اللہ سے بھی ابراہیم کے قول کی مثل منقول ہے۔
بشیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے اپنی خلافت کے دوران مجھے حکم دیا کہ میں ان کے خچر کو خصی کر دوں۔ حسن رحمہ اللہ سے خصی کرنے کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں۔ عروہ بن زبیر رحمہ اللہ نے اپنے خچر کو خصی کیا تھا۔
ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: گھوڑے کو خصی کرنے میں کوئی حرج نہیں، اگر سانڈ چھوڑ دیے جائیں تو یہ ایک دوسرے کو کھا جائیں۔
عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جس کے کاٹنے اور بری عادات کا ڈر ہو اس کے خصی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
ابن عمر اور ابن عباس رضی اللہ عنہم کے قول کی پیروی، اس سنت کے ساتھ جو اس بارے میں مروی ہے، زیادہ بہتر ہے، اور توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ اور جب اس کے ساتھ کوئی صحیح غرض وابستہ ہو تو اس کے جائز ہونے کا احتمال ہے، جیسا کہ ہم نے تابعین سے نقل کیا ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو خصی مینڈھے قربان کیے“ اور ان کا گوشت بھی لذیذ ہوتا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ السَّبْقِ وَالرَّمْيِ/حدیث: 19798]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں