السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
418. -- باب: تأخير الظهر في شدة الحر
-- باب: شدید گرمی میں ظہر کی نماز مؤخر کرنے (تاخیر سے پڑھنے) کا بیان
حدیث نمبر: 2063
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ لَفْظًا أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرٍ يَعْنِي ابْنَ سَمُرَةَ قَالَ حَمَّادٌ: وَحَدَّثَنِيهِ سَيَّارُ بْنُ سَلَامَةَ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ أَحَدُهُمَا: كَانَ بِلَالٌ يُؤَذِّنُ إِذَا دَلَكَتِ الشَّمْسُ وَقَالَ الْآخَرُ: كَانَ بِلَالٌ يُؤَذِّنُ إِذَا دَحَضَتِ الشَّمْسُ".
حضرت حماد رحمہ اللہ نے سماک بن حرب کے واسطے سے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت نقل کی، اور حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث مجھے سیار بن سلامہ رحمہ اللہ نے ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے بھی نقل کی ہے۔ ان میں سے ایک کے الفاظ ہیں کہ بلال رضی اللہ عنہ اس وقت اذان کہتے تھے جب سورج ڈھل جاتا اور دوسرے کے الفاظ ہیں کہ بلال رضی اللہ عنہ اس وقت اذان کہتے تھے جب سورج مغرب کی طرف ڈھلنا شروع ہو جاتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2063]
تخریج الحدیث: «حسن۔ اخرجه الطيالسي 769»
الحكم على الحديث: حسن
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2063 in Urdu