السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
135. جماع أبواب الحدث -- باب: الوضوء من البول والغائط
حدث (بے وضو ہونے) کے احکام کے متعلق ابواب کا جامع بیان -- باب: پیشاب اور پاخانے کی وجہ سے وضو کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 556
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِيِّ، نا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرَّاءُ، وَقَطَنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالُوا: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامٍ، ح. وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، نا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، نا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامٍ، قَالَ: بَالَ جَرِيرٌ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَقِيلَ لَهُ: تَفْعَلُ هَذَا وَقَدْ بُلْتَ؟ قَالَ:" نَعَمْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ وَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ". قَالَ إِبْرَاهِيمُ: فَكَانَ يعْجِبُهُمْ هَذَا الْحَدِيثُ لِأَنَّ إِسْلَامَ جَرِيرٍ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ. لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ، وَفِي حَدِيثِ ابْنِ طَهْمَانَ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ أَنَّهُ بَالَ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، فَقُلْنَا لَهُ: مَا هَذَا الَّذِي صَنَعْتَ؟ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ الَّذِي صَنَعْتُ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى وَغَيْرِهِ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ. وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ الْأَعْمَشِ.
ہمام رحمہ اللہ کہتے ہیں: (الف) سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا تو ان سے کہا گیا: آپ یہ کرتے ہیں حالانکہ آپ نے پیشاب کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا: ”جی ہاں! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔“ ابراہیم رحمہ اللہ کہتے ہیں: لوگوں کو یہ حدیث بہت پسند تھی، کیونکہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کا اسلام سورۂ مائدہ کے نزول کے بعد کا تھا۔
(ب) سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔ ہم نے ان سے کہا: آپ نے یہ کیا کیا ہے؟ انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے ہی کیا جیسے میں نے کیا۔“
(ج) امام بخاری رحمہ اللہ نے یہ روایت اعمش رحمہ اللہ سے دوسری سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 556]
(ب) سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔ ہم نے ان سے کہا: آپ نے یہ کیا کیا ہے؟ انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے ہی کیا جیسے میں نے کیا۔“
(ج) امام بخاری رحمہ اللہ نے یہ روایت اعمش رحمہ اللہ سے دوسری سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 556]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 380»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 556 in Urdu