🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1506. -- باب: ما ورد في نهي النساء عن اتباع الجنائز
-- باب: عورتوں کو جنازوں کے پیچھے چلنے سے روکنے کے بارے میں وارد شدہ روایات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7201
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَيُّوبَ الطُّوسِيُّ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، أنبأ إِسْرَائِيلُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِي الْفَوَارِسِ ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَلْمَانَ، عَنْ دِينَارٍ أَبِي عُمَرَ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ فِي جِنَازَةٍ فَرَأَى نِسْوَةً جُلُوسًا فَقَالَ:" ⦗١٣٠⦘ مَا يُجْلِسُكُنَّ" فَقُلْنَ: الْجِنَازَةُ، فَقَالَ:" أَتَحْمِلْنَ فِيمَنْ يَحْمِلُ؟" قُلْنَ: لَا. قَالَ:" أَفَتُدْلِينَ فِيمَنْ يُدْلِي" قُلْنَ: لَا. قَالَ:" أَفَتَغْسِلْنَ فِيمَنْ يَغْسِلُ" قُلْنَ: لَا، قَالَ:" فَارْجِعْنَ مَأْزُورَاتٍ غَيْرَ مَأْجُورَاتٍ" وَفِي حَدِيثِ الرُّوذْبَارِيِّ" مَوْزُورَاتٍ".
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنازے میں نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھی ہوئی عورتوں کو دیکھا تو فرمایا: ”تمہیں کس نے بٹھایا ہے؟“ تو انہوں نے کہا: جنازے نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم ان کے ساتھ اٹھاؤ گی جیسے وہ اسے اٹھائیں گے؟“ انہوں نے کہا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم ان کے ساتھ اسے دفن کرو گی جیسے وہ دفن کریں گے؟“ تو انہوں نے کہا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم غسل دینے والوں کے ساتھ غسل دو گی؟“ انہوں نے کہا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر پلٹ جاؤ، تمہارے لیے ممنوع ہے، اس پر اجر نہیں ملے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7201]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ ابن ماجه»

الحكم على الحديث: ضعيف

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7201 in Urdu