السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1511. -- باب: المشي بين القبور في النعل
-- باب: جوتے پہن کر قبروں کے درمیان چلنے کا بیان
حدیث نمبر: 7216
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو سَهْلٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ النَّحْوِيُّ، ثنا أَبُو قِلَابَةَ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، ثنا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ، حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ شُمَيْرٍ، حَدَّثَنِي بَشِيرُ بْنُ نَهِيكٍ، قَالَ حَدَّثَنِي بَشِيرٌ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ اسْمُهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ زَحْمَ بْنَ مَعْبَدٍ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا اسْمُكَ"؟ قَالَ زَحْمُ بْنُ مَعْبَدٍ، قَالَ:" أَنْتَ بَشِيرٌ" فَكَانَ اسْمَهُ، قَالَ: بَيْنَا أَنَا أُمَاشِي رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" يَا ابْنَ الْخَصَاصِيَةِ مَا أَصْبَحْتَ تَنْقِمُ عَلَى اللهِ تُمَاشِي رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، فَقُلْتُ مَا أَنْقِمُ عَلَى اللهِ شَيْئًا كُلُّ خَيْرٍ فَعَلَ بِيَ اللهُ، فَأَتَى عَلَى قُبُورِ الْمُشْرِكِينَ، فَقَالَ:" لَقَدْ سَبَقَ هَؤُلَاءِ بِخَيْرٍ كَثِيرٍ ثَلَاثَ مِرَارٍ" ثُمَّ أَتَى عَلَى قُبُورِ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ: لَقَدْ أَدْرَكَ هَؤُلَاءِ خَيْرًا كَثِيرًا ثَلَاثَ مِرَارٍ" فَبَيْنَمَا هُوَ يَمْشِي إِذْ حَانَتْ مِنْهُ نَظْرَةٌ فَإِذَا رَجُلٌ يَمْشِي بَيْنَ الْقُبُورِ عَلَيْهِ نَعْلَانِ فَقَالَ:" يَا صَاحِبَ السِّبْتِيَّتَيْنِ وَيْحَكَ أَلْقِ سِبْتِيَّتَيْكَ" فَنَظَرَ فَلَمَّا عَرَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَلَعَ نَعْلَيْهِ. فَرَمَى بِهِمَا هَذَا حَدِيثٌ قَدْ رَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ شَيْبَانَ وَلَا يُعْرَفُ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
بشیر بن نہیک بیان کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی بشیر رضی اللہ عنہ نے (جس کا جاہلیت کا نام زحم بن معبد تھا) حدیث بیان کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”تیرا نام کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: زحم بن معبد۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تو بشیر ہے۔“ تو ان کا نام یہی ٹھہرا۔ وہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن خصاصیہ! تو نے اس حال میں صبح کی ہے کہ تو اللہ سے شکوہ کر رہا ہے حالانکہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہا ہے۔“ میں نے عرض کیا: میں اللہ تعالیٰ سے کوئی شکوہ نہیں کر رہا، میرے ساتھ میرے اللہ نے سب بھلا ہی کیا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مشرکین کے قبرستان آئے اور فرمایا: ”یہ لوگ ایسے ہیں جن سے بہت سی خیر سبقت لے جا چکی ہے۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ دہرائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کی قبروں کے پاس آئے اور فرمایا: ”انہوں نے بہت زیادہ بھلائی حاصل کر لی ہے۔“ تین بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے ہی چلتے رہے کہ ایک ایسے شخص پر نظر پڑی جو قبرستان کے درمیان چل رہا تھا اور اس نے جوتے پہنے ہوئے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے جوتوں والے! تجھ پر افسوس، اپنے جوتے اتار دے۔“ جب اس نے دیکھا کہ آپ تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں تو اس نے جوتے اتار کر پھینک دیے۔
اس حدیث کو اسود بن شیبان سے ایک جماعت نے روایت کیا ہے اور یہ صرف اسی سند سے معروف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7216]
اس حدیث کو اسود بن شیبان سے ایک جماعت نے روایت کیا ہے اور یہ صرف اسی سند سے معروف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7216]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه ابو داؤد»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7216 in Urdu