السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1937. -- باب: من استحب للمحرم أن يضحى للشمس
-- باب: ان کا بیان جنہوں نے محرم کے لیے دھوپ میں رہنے کو مستحب قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 9193
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ، وَأَبُو سَعِيدٍ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ، ثنا وَرْقَاءُ، عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ أَنَّ عَطَاءً حَدَّثَهُ أَنَّهُ رَأَى عَبْدَ اللهِ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ جَعَلَ عَلَى وَسَطِ رَاحِلَتِهِ عُودًا وَجَعَلَ ثَوْبًا يَسْتَظِلُّ بِهِ مِنَ الشَّمْسِ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَلَقِيَهُ ابْنُ عُمَرَ فَنَهَاهُ.
عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے عبداللہ بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنی اونٹنی کے درمیان میں لکڑی رکھی ہوئی تھی اور اس پر کپڑا رکھ کر سایہ حاصل کر رہے تھے جبکہ وہ محرم تھے۔ انہیں ابن عمر رضی اللہ عنہما ملے تو انہوں نے اس کو منع فرما دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9193]
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 9193 in Urdu