مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
65. بَابُ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ .
آگ پر پکی ہوئی چیز (کھا لینے) کے بعد وضو کرنا
حدیث نمبر: 1294
وَعَنِ الْقَاسِمِ مَوْلَى مُعَاوِيَةَ قَالَ: دَخَلْتُ مَسْجِدَ دِمَشْقَ فَرَأَيْتُ نَاسًا مُجْتَمِعِينَ وَشَيْخٌ يُحَدِّثُهُمْ. قُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: سَهْلُ بْنُ الْحَنْظَلِيَّةِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَكَلَ لَحْمًا فَلْيَتَوَضَّأْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي الرَّبِيعِ عَنِ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ. وَسُلَيْمَانُ لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ. وَالْقَاسِمُ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي الرَّبِيعِ عَنِ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ. وَسُلَيْمَانُ لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ. وَالْقَاسِمُ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
قاسم، جو سیدنا معاویہ کے آزاد کردہ غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں دمشق کی مسجد میں داخل ہوا، تو میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ اکٹھے ہیں اور ایک عمر رسیدہ صاحب انہیں احادیث بیان کر رہے ہیں، میں نے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا یہ سیدنا سہل بن حنظلیہ ہیں (قاسم کہتے ہیں:) میں نے انہیں یہ بیان کرتے ہوئے سنا: انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص گوشت کھائے اسے وضو کر لینا چاہیے“۔
یہ روایت امام أحمد نے سلیمان بن ابوربیع کے حوالے سے قاسم ابوعبدالرحمان سے نقل کی ہے، سلیمان نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں دیکھا ہے اور قاسم نامی راوی سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1294]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1294 in Urdu