🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
65. بَابُ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ .
آگ پر پکی ہوئی چیز (کھا لینے) کے بعد وضو کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1295
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَحْلَاءَ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي سُلَيْمَانَ: إِنْ ظِئْرَكَ" سَلِيمٌ" لَا يَتَوَضَّأُ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ، فَضَرَبَ صَدْرَ سُلَيْمٍ وَقَالَ: أَشْهَدُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَتَوَضَّأُ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ مُوَثَّقُونَ ; لِأَنَّهُ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ طَحْلَاءَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، وَأَبُو سُلَيْمَانَ الَّذِي فِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ لَا أَعْرِفُهُ وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
محمد بن طحلاء بیان کرتے ہیں: میں نے ابوسلیمان سے کہا: آپ کے رضاعی عزیز ”سلیم“ آگ پر پکی ہوئی چیز (کھا لینے) کے بعد وضو نہیں کرتے ہیں، تو انہوں نے سلیم کے سینے پر ہاتھ مارا اور بولے: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں گواہی دے کر یہ بات بیان کرتا ہوں (کہ انہوں نے یہ بات بیان کی تھی:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگ پر پکی ہوئی چیز (کھا لینے) کے بعد وضو کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام طبرانی کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، کیونکہ
یہ روایت محمد بن طحلاء نے ابوسلمہ سے نقل کی ہے امام أحمد کی سند میں ابوسلیمان نامی جس راوی کا ذکر ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں اور میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1295]

الحكم على الحديث: إسنادہ حسن۔

Majma al-Zawa'id Hadith 1295 in Urdu