🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
26. بَابٌ فِيمَا أُوتِيَ مِنَ الْعِلْمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کو جو علم عطا کیا گیا، اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13971
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: لَقَدْ تَرَكْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا يُحَرِّكُ طَائِرٌ جَنَاحَيْهِ فِي السَّمَاءِ إِلَّا ذَكَّرَنَا مِنْهُ عِلْمًا، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا بَقِيَ شَيْءٌ يُقَرِّبُ مِنَ الْجَنَّةِ وَيُبَاعِدُ مِنَ النَّارِ إِلَّا وَقَدْ بُيِّنَ لَكُمْ". وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئِ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایسی حالت میں چھوڑا کہ آسمان میں جو پرندہ اپنے پروں کو حرکت دیتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کے حوالے سے بھی علم ذکر کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو بھی چیز جنت کے قریب کر سکتی ہے، اور جہنم سے دور کر سکتی ہے، ان میں سے کوئی چیز باقی نہیں رہی، مگر یہ کہ وہ تمہارے سامنے بیان کر دی گئی ہے۔ طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن یزید مقری کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، امام أحمد کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13971]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (147) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1647) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير 153/4»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 13971 in Urdu