مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابٌ فِيمَا أُوتِيَ مِنَ الْعِلْمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کو جو علم عطا کیا گیا، اس کا بیان
حدیث نمبر: 13972
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّهُ قَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُقَامًا خَبَّرَنَا بِمَا يَكُونُ فِي أُمَّتِهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَعَاهُ مَنْ وَعَاهُ وَنَسِيَهُ مَنْ نَسِيَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُمَرَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُمَرَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے آپ نے ہمیں ان امور کے بارے میں بتایا، جو قیامت تک آپ کی اُمت میں رونما ہونا تھے، جس نے اسے محفوظ رکھنا تھا، اس نے محفوظ کیا اور جس نے اسے بھولنا تھا، وہ اسے بھول گیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عمر بن ابراہیم بن محمد کا معاملہ مختلف ہے، اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13972]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (254/4)»
الحكم على الحديث: إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 13972 in Urdu