مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
100. بَابُ مَنَاقِبِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - .
حدیث نمبر: 15158
وَعَنْ حَاجِبِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ: دَخَلْتُ الْقَصْرَ خَلْفَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ حِينَ قُتِلَ الْحُسَيْنُ، فَاضْطَرَمَ فِي وَجْهِهِ نَارًا، فَقَالَ هَكَذَا بِكُمِّهِ عَلَى وَجْهِهِ، فَقَالَ: هَلْ رَأَيْتَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَأَمَرَنِي أَنْ أَكْتُمَ ذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَحَاجِبُ عُبَيْدِ اللَّهِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عبیداللہ بن زیاد کا دربان کہتا ہے: میں محل میں عبیداللہ بن زیاد کے پیچھے داخل ہوا جب امام حسین رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا تھا، تو عبیداللہ بن زیاد کے سامنے کی طرف سے آگ آئی اور اس نے اپنی آستین کے ذریعے اپنے چہرے کو اس طرح چھپانے کی کوشش کی، پھر اس نے دریافت کیا: کیا تم نے یہ دیکھا؟ میں نے کہا: جی ہاں، تو اس نے مجھ سے کہا: تم نے اس بات کو چھپا کے رکھنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، عبیداللہ کے دربان سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15158]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، عبیداللہ کے دربان سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15158]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2831)»
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 15158 in Urdu