🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
9. بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ النَّارِ ، فَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فُتِحَتْ أَبْوَابُهَا كُلُّهَا .
ظہر کا وقت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1706
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ فِي أَيَّامِ الشِّتَاءِ، وَمَا نَدْرِي أَمَا مَضَى مِنَ النَّهَارِ أَكْثَرُ أَوْ مَا بَقِيَ.
قُلْتُ: لِأَنَسٍ حَدِيثٌ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ فِي تَقْدِيمِهَا فِي السَّفَرِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْتَحِلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ رِوَايَةِ مُوسَى أَبِي الْعَلَاءِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گرمی میں ظہر کی نماز اس وقت ادا کرتے تھے کہ ہمیں اندازہ نہیں ہو پاتا تھا، کہ دن کا زیادہ حصہ گزر چکا ہے، یا باقی رہ گیا ہے؟ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، جس میں یہ بات ذکر کی گئی ہے: کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر کے دوران روانہ ہونا ہوتا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس نماز کو جلدی ادا کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے موسیٰ ابوالعلاء کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1706]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند انس بن مالك رضي الله تعالي عنه 1170، مسند احمد بن حنبل مسند انس بن مالك رضي الله تعالي عنه 12410، مصنف عبد الرزاق الصنعاني، كتاب الصلاة، باب وقت الظهر 1987، السنن الكبرى للبيهقى، كتاب الصلاة، ذكر جماع ابواب الاذان والإقامة باب الدليل على انه لا يبلغ بتاخير ها آخر وقتها، 1919، مسند الطيالسي احاديث النساء، وما اسند انس بن مالك الانصاري الافراد عن انس، حديث 2225، مسند الحارث كتاب الصلاة، باب اوقات الصلوات 111»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 1706 in Urdu