مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابٌ مِنْهُ .
اس (مضمون) سے متعلق دیگر روایات
حدیث نمبر: 64
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كَتَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمُنْذِرِ بْنِ سَاوَى:" مَنْ صَلَّى صَلَاتَنَا وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا فَذَاكُمُ الْمُسْلِمُ، لَهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةُ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ الْحَسَنُ بْنُ إِدْرِيسَ الْحُلْوَانِيُّ، وَلَمْ أَرَ أَحَدًا ذَكَرَهُ، وَهُوَ أَيْضًا مِنْ رِوَايَةِ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مندر بن ساویٰ کو خط میں یہ لکھا تھا: ”جو شخص ہماری نماز ادا کرے، اور وہ ہمارا ذبیحہ کھائے، تو وہ مسلمان شمار ہو گا، اور اُس کے لئے اللہ اور اس کے رسول کے ذمہ (ثابت) ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ادریس حلوانی ہے، (علامہ ہیثمی کہتے ہیں:) میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا، نیز یہ روایت ابوعبیدہ نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے نقل کی ہے، حالانکہ انہوں (یعنی ابوعبیدہ) نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 64]

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Majma al-Zawa'id Hadith 64 in Urdu