مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابٌ مِنْهُ .
اس (مضمون) سے متعلق دیگر روایات
حدیث نمبر: 65
وَعَنْ جُنْدُبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ صَلَّى صَلَاتَنَا وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا، فَذَاكَ الْمُسْلِمُ، لَهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةُ رَسُولِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعُبَيْدُ بْنُ عُبَيْدَةَ التَّمَّارُ لَمْ أَقِفْ لَهُ عَلَى تَرْجَمَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعُبَيْدُ بْنُ عُبَيْدَةَ التَّمَّارُ لَمْ أَقِفْ لَهُ عَلَى تَرْجَمَةٍ.
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص ہماری نماز ادا کرے، اور ہمارے قبلہ کی طرف رُخ کرے اور ہمارا ذبیحہ کھائے، وہ مسلمان شمار ہو گا، اُس کے لیے اللہ کا، اور اُس کے رسول کا ذمہ (ثابت) ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، عبید بن عبیدہ تمار، نامی راوی کے حالات سے میں واقف نہیں ہو سکا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 65]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، عبید بن عبیدہ تمار، نامی راوی کے حالات سے میں واقف نہیں ہو سکا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 65]
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Majma al-Zawa'id Hadith 65 in Urdu