🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
22. بَابُ نِكَاحِ الْمُتْعَةِ .
نکاح متعہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7385
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَنَزَلْنَا ثَنِيَّةَ الْوَدَاعِ فَرَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَصَابِيحَ وَرَأَى نِسَاءً يَبْكِينَ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟" فَقَالَ: نِسَاءٌ يَبْكِينَ تُمُتِّعَ مِنْهُنَّ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حُرِّمَ" أَوْ قَالَ:" هَدَمَ الْمُتْعَةَ النِّكَاحُ وَالطَّلَاقُ وَالْعِدَّةُ وَالْمِيرَاثُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ، وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے، ہم نے ثنیہ الوداع کے پاس پڑاؤ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ چراغ دیکھے اور کچھ خواتین کو روتے ہوئے دیکھ کر دریافت کیا: ان کا کیا معاملہ ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ خواتین ہیں جو رو رہی ہیں، جن سے متعہ کیا جاتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے حرام قرار دے دیا گیا ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) نکاح، طلاق، عدت اور میراث نے متعہ کو کالعدم کر دیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مؤمل بن اسماعیل ہے، جسے یحیی بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7385]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6625)»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 7385 in Urdu